ورسیلز نہر میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا

ورسیلز نہر میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں فائر فائٹرز نے ورسیلز کیسل کی نہر میں گرنے والے ایک ہرن کو بچا لیا۔

پیرس اولمپکس کے کراس کنٹری ایونٹ کے دوران گرینڈ کینال میں ایک ہرن گر گیا، تاہم جانوروں اور پانی سے بچاؤ کی خصوصی ٹیموں نے ہرن کو بحفاظت پانی سے نکال لیا، جس پر تماشائیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں ہرن کو دوبارہ جنگل میں چھوڑدیا گیا، اس کامیاب آپریشن سے یولائنز فائر فائٹرز کی مہارت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے ۔یہ فائر فائٹرز اس ایونٹ کے دوران اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی سے خصوصی تیاری کرچکے ہیں،سوشل میڈیاپرہرن کوبچانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین فائرفائٹرز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متعددافرادان سے ملنے کی خواہش کااظہار بھی کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں