دورہ پاکستان، بنگلادیش نے ٹیم سکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

دورہ پاکستان، بنگلادیش نے ٹیم سکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلیٰ حکام نے ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا۔بنگال ٹائیگرز کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 17 اگست سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔۔۔

 یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں ہوگا۔بنگلادیش کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری فراہم کرنا پاکستان کا کام ہے تاہم محض اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں