آئی پی پی بعض خاندانوں کیلئے منافع بخش کاروبار،میاں زاہد

آئی پی پی بعض خاندانوں کیلئے منافع بخش کاروبار،میاں زاہد

اکراچی (آن لائن)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کا گلا سڑا نظام عوام اورصنعتی شعبہ کیلئے وبال جان بن چکا ہے ۔

،  ۔ آئی پی پیز اشرافیہ کے کچھ خاندانوں کیلئے سب سے منافع بخش کاروباربن گیا ہے ۔ آئی پی پیزلگانے والے بیوروکریٹس کومعلوم تھا کہ انکے منصوبے ملک سے صنعت وتجارت کا نام ونشان مٹا دیں گے مگرانہوں نے نا اہلی کا مظاہرہ کیا اور ٹرانسمیشن سسٹم کو بجلی کی پیداواری صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں کیا جس کے نتیجے میں 42 ہزار میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبے تو لگ گئے مگر بجلی کی مجموعی پیداوار کو صنعت اور کنزیومر تک پہنچانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔میاں زاہد نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے آٹھ منصوبوں کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا جس کی وجہ سے چین کے صنعتی منصوبے پاکستان شفٹ نہ ہو سکے اور بجلی کی اضافی پیداوار استعمال نہ ہونے کے سبب پاکستان کو کپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی اپنے خزانے سے کرنی پڑی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں