رواں سال زرعی و فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا، ٹڈاپ

رواں سال زرعی و فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا، ٹڈاپ

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی اور فوڈ پراڈکٹس کی ایکسپورٹ 10ارب ڈالر کی سطح عبور کرجائے گی، اس سال زرعی و فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات میں 37فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

 یہ بات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈاپ کے تحت فوڈ اینڈ ایگری نمائش 9 اگست سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی جو 11اگست تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 75 ممالک کے 1000 مندوبین شرکت کریں گے ۔ نمائش میں 350مقامی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کے اسٹالز لگائینگے ۔ نمائش میں 200مندوبین پر مشتمل سب سے بڑا وفد چین کا ہے ۔ چائنیز وفد کو گیسٹ آف دی آنر کا درجہ دیا گیا ہے جنہیں آمدورفت کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں