پی ایس او کو گزشتہ مالی سال 15.86 ارب کا خالص منافع

پی ایس او کو گزشتہ مالی سال 15.86 ارب کا خالص منافع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) کو گزشتہ مالی سال کے دوران 15.86 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2024 میں پی ایس او کو 15.863 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2023 میں 5.662 ارب روپے تھا،گزشتہ مالی سال کے دوران پی ایس او کی فی حصص آمدنی 33.79 روپے ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 میں 12.06 روپے فی حصص تھی۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 2.465 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ۔کمپنی نے فی حصص 10 روپے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں