پہلی نجی اسپیس واک کیلئے خلائی مشن روانہ ہوگئی

پہلی نجی اسپیس واک کیلئے خلائی مشن روانہ ہوگئی

فلوریڈا(نیٹ نیوز) اسپیس ایکس کا پولاریس ڈان مشن رواں ہفتے پہلی نجی اسپیس واک کا مظاہرہ کرے گا۔خلا میں اسپیس واک کرنے کا کارنامہ پہلے صرف سرکاری خلائی ایجنسیوں کے خلابازوں نے ہی کیا ہے ۔

یہ پہلی بار ہے جب کسی پرائیو کمپنی کی جانب سے منتخب کردہ خلا باز خلا میں اسپیس واک کرینگے ،لانچنگ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے کی گئی ہے ۔ عملے کے چار ارکان میں سے دو ارکان زمین کے گرد مدار میں رہتے ہوئے اپنے کریو ڈریگن کیپسول سے باہر نکلیں گے ۔یہ اسپیس واک اسپیس ایکس کے نئے اسپیس سوٹ کے لیے ایک اہم امتحان ہوگا۔ چونکہ کیپسول میں ایئر لاک نہیں ہے اس لیے یہ مکمل طور پر دباؤ کا شکار ہوگا، لہٰذا عملے کے تمام ارکان کا اسپیس واک کے دوران تمام تر انحصار اپنے سوٹ پر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں