گھریلو رنجش ،ملزم نے چھری کے وار کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا

گھریلو رنجش ،ملزم نے چھری کے  وار کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بناء پر خاتون کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے دستگیر کالونی میں اکرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ارشد اور اس کے ساتھی کی جانب سے اس کی بیٹی کو قابو کر لیا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا، بعد ازان ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں