اسٹاک ایکسچینج:دوسرے روز بھی مندی، انڈیکس400 پوائنٹس کم

اسٹاک ایکسچینج:دوسرے روز بھی مندی، انڈیکس400 پوائنٹس کم

کراچی(بزنس رپورٹر)لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج، امن و امان کی خراب صورتحال، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر اور رول اوور ویک کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ دباؤکا شکار رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 400 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس78500پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر78ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کو مزید53ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ50.91فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ا ی100انڈیکس میں 486.82 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 78571.06 پوائنٹس سے کم ہو کر 78084.24 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 164.72 پوائنٹس کی کمی سے 24927.63پوائنٹس سے گھٹ کر24762.91پوائنٹس پر آگیا۔اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50598.47پوائنٹس سے کم ہو کر50326.53پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد رونما ہونیوالی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب 99 کروڑ 64 لاکھ 16 ہزار 479 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 104 کھرب 78 ارب 1 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 572 روپے سے کم ہو کر 104 کھرب 24 ارب 1کروڑ50لاکھ 68ہزار93روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے 59کروڑ15لاکھ11ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں