اوآئی سی اور سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں یہودی عباد ت گاہ بنانے کے بیان کی مذمت

اوآئی سی اور سعودی عرب کی جانب  سے مسجد اقصیٰ میں یہودی عباد ت گاہ  بنانے کے بیان کی مذمت

ریاض (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیراور انتہا پسند رہنما اتمار بن گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔۔۔

یہ جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ او آئی سی نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے تمام فیصلے اور اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ او آئی سی نے اسرائیلی وزیر بن گویر کے بیانات اور اسرائیل کی منظم خلاف ورزیوں اور حملوں کے نتیجے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ سعودی وزارت خارجہ نے ان اسرائیلی انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری اشتعال انگیزی کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں