رائیو نڈ:پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، نوجوان جاں بحق

رائیو نڈ:پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، نوجوان جاں بحق

لاہور (کر ائم رپو رٹر) رائیو نڈ کے علا قہ میں پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی کے باعث 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

رائے ونڈ کچی کوٹھی سٹاپ کے قریب پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی ،آتشزدگی کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت واجد اختر کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو ٹیم نے چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایاجبکہ لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔واضح رہے کہ رائے ونڈ شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ منی پٹرول ایجنسیاں کھلی ہوئی ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں