ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی  کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور درخواست گزاروں کی پریشانیوں کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔۔۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا جھوٹے مقدمات کا اندراج کرنے والے فورس کا حصہ نہیں رہیں گے ۔پولیس افسر و جوان اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔انہوں نے کہا شہریوں کی جمع پونجی پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں