اسٹاک مارکیٹ :مندی کے بادل چھٹ گئے ،42ارب منافع

اسٹاک مارکیٹ :مندی کے بادل چھٹ گئے ،42ارب منافع

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ سے جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کے ایس ای100 انڈیکس 356پوائنٹس کے اضافے سے 78349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 42 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ50.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 78000، 78100، 78200 اور 78300 پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گئیں ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس اسی30انڈیکس 123.38 پوائنٹس کے اضافے سے 24885.64 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 50234.76 پوائنٹس سے بڑھ کر 50470.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ بڑھ کر104کھرب 47 ارب روپے ہوگیا۔جمعرات کو 20ارب روپے مالیت کے 59کروڑ98لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 449کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 166 میں کمی اور56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سائمیٹری گروپ لمیٹڈ کے بھاؤ میں6کروڑ42لاکھ ،نیشنل بینک 4 کروڑ 25 لاکھ ،کوہ نور اسپننگ 4کروڑ11لاکھ ،سیکیور لوجسٹک گروپ 2کروڑ 14لاکھ اور ایئر لنک کمیونیکیشن 2 کروڑ 12 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں