سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کیچ، پنجگور اور ژوب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں