سونیری بینک کا بعدازٹیکس منافع 3,204 ملین روپے ریکارڈ

سونیری بینک کا بعدازٹیکس منافع 3,204 ملین روپے ریکارڈ

کراچی (بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اگست 2024 کو کراچی میں منعقدہ اپنے 206ویں اجلاس ۔

میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے 12.50 فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص عبوری نقد منافع کا اعلان بھی کیا، یہ نتائج تمام شعبوں میں بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔بینک نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے منافع قبل از ٹیکس6,492ملین روپے اور منافع بعد از ٹیکس3,204ملین روپے حاصل کیا جوگز شتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 5,207ملین روپے اور 2,527ملین روپے تھا،یہ بالترتیب 24.68فیصداور 26.79فیصد بہتری کی نشاندہی کرتا ہے ۔ موجودہ رپورٹنگ مدت کیلئے بینک کی فی حصص آمدنی گزشتہ تقابلی مدت کے 2.2918روپے کے مقابلے میں2.9058روپے فی حصص ہے ۔ بینک کی خالص سودی آمدنی بہتر حجم اور اسپریڈز کی وجہ سے گزشتہ سال اسی مدت کے 10,124ملین سے بڑھ کر 11598ملین روپے ہوگئی جو14.56فیصدنمو کی نشاندہی کرتی ہے ۔ مدت کی غیر سودی آمدنی تجارتی حجم میں 76.19فیصدمدت بہ مدت شاندار اضافے کی وجہ سے 24.87فیصدبہتری کے ساتھ گزشتہ تقابلی مدت کے 2,888ملین روپے کے مقابلے میں3,606ملین روپے رہی ۔نان مارک اپ اخراجات9,034ملین روپے رہے ۔افراط زر کی بلند سطح اوربرانچ نیٹ ورک کے توسیعی اخراجات کے باوجود اخراجات میں اضافہ بنیادی طور پر لاگت پر قابو پانے کی پالیسیوں اور نظم و ضبط کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.01فیصد تک محدود رہا ۔ڈپازٹس 31دسمبر 2023کے مقابلے میں15.34فیصد اضافے کے ساتھ597,336ملین روپے رہے ۔مدت کے اختتام پر CASA مکس بہتر ہو کر 82.62فیصد ہو گیا جو 31 دسمبر 2023 کو 79.22فیصد تھا۔30 جون 2024کوبینک کا نیٹ ایڈوانسز پورٹ فولیو215,053ملین روپے رہاجو سال 2023کے آخر کی سطح سے 4.52فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں