پاکستان اورجرمنی کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

پاکستان اورجرمنی کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہوا۔

، جولائی میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.53 فیصد اورجرمنی سے درآمدات میں 17.33 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو 135.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 9.53فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو 123.67 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں جرمنی کوبرآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.33فیصدکااضافہ ہواہے ، جولائی میں جرمنی سے درآمدات پر77.55ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 66.35ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں