قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.016ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 102فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو0.503ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے ۔جون میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو0.763ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی میں بڑھ کر 1.016 ملین ڈالر ہوگیا ۔مالی سال 2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 8.010ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی میں زیورات کی برآمدات سے ملک کو1.672ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 263فیصد زیادہ ہے۔