ڈالرکی قدر میں اضافہ، سونا 1 ہزار روپے سستا

ڈالرکی قدر میں اضافہ، سونا 1 ہزار روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6پیسے کے اضافے سے 278.70روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہو کر280روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500  کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں