کار ڈیلرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عاطف اکرام شیخ

کار ڈیلرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے ایک وفد نے صدر اسلام آباد سردار عرفان کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور۔۔۔

 صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے کیپٹل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد نے ٹیکسز، گاڑیوں کی منتقلی کے مسائل، غیر ضروری اور خودساختہ ٹیکسز، ایکسائز آفس کی جانب سے من مانی اور ہراساں کرنے ، گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت مختلف مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ قانونی تقاضوں کی پاسداری کرنے والے کار ڈیلرز اور درآمد کنندگان سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔صدرفیڈریشن نے وفد کو یقین دلایا کہ ایف پی سی سی آئی کار ڈیلرز کو تنہا نہیں چھوڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے فوری طور پر اے پی ڈی اے کے مسائل جلد حل کرائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں