اسٹیٹ لائف نے 18ارب کے منافع کا اعلان کردیا

اسٹیٹ لائف نے 18ارب  کے منافع کا اعلان کردیا

کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی) نے اپنے ششماہی نتائج میں 18 ارب روپے کے مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ای او ،ایس ایل آئی سی شعیب جاوید حسین نے کہا کہ اسٹیٹ لائف اب بھی رہنما ہے اور بیمہ کی صنعت میں نئے خیالات لاتی ہے ۔ ہم پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط اور ترقی دینے میں مزید کام کر رہے ہیں۔ایس ایل آئی سی نے نتائج کا اعلان سالانہ بھوربن کنونشن میں کیا جہاں اس کی بھرپور افرادی قوت اور پرعزم انتظامی ٹیم کی کارکردگی کو سینئر قیادت نے سراہا اور جشن منایا۔اس موقع پر سی ای او اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے کہاہماری منصوبہ بندی کا اہم حصہ یہ ہے کہ ہم اپنے پالیسی ہولڈرز سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ میں اپنے پالیسی ہولڈرز اور کاروباری شراکت داروں کا اسٹیٹ لائف پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ نتائج کے مطابق ایس ایل آئی سی کی مجموعی پریمیم آمدنی 18فیصداضافے سے 165ارب روپے رہی جب کہ سرمایہ کاری آمدنی 59فیصداضافے سے 152.08 ارب روپے رہی۔اس دوران 102.80 ارب روپے سے زیادہ پالیسی ہولڈرز کو ادا کیے گئے ۔اثاثے 23فیصد بڑھ کر2.11 ٹریلین روپے رہے جب کہ لائف فنڈ 1.79 ٹریلین روپے ریکارڈ کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں