روسی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائیگی،وزیر فوڈ سکیورٹی

روسی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائیگی،وزیر فوڈ سکیورٹی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی سفیر البرٹ پی خوریو نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صنعتی، زرعی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس فرٹیلائزر پلانٹس جدید بنانے اور زرعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے ۔ روس فرٹیلائزر پلانٹس جدید بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ روس کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید زرعی مشینری کی ضرورت ہے ۔ سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ پاکستان سے زرعی ماہرین روس کا دورہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں