اسٹاک ایکسچینج: محدود تیزی، انڈیکس میں158.08پوائنٹس اضافہ
کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی، اگرچہ کاروباری تیزی سے انڈیکس 79900 پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا۔۔
تاہم اس سطح سیلنگ پریشر سے مارکیٹ تنزلی کا شکار بھی ہوئی اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 79300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پیر کو 100سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 79300 پوائنٹس سے بڑھ کر79400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب روپے سے زائدکاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم 57.11فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پیر کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، ٹیلی کام اور توانائی سیکٹر ز میں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔منگل کو12ربیع الاول کی سرکاری تعطیل کے بعد مارکیٹ میں توانائی ،آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹر میں بھر پور سرگرمیوں کی توقعات کی جارہی ہے ۔ پاکستان اسٹاک میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 158.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79333.06پوائنٹس سے بڑھ کر 79491.14 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 41.52پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25027.08 پوائنٹس سے بڑھ کر 25068.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51156.65پوائنٹس سے بڑھ کر 51243.05 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں 9 ارب 66 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار 620 روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔