انٹر بینک میں ڈالر مہنگا،تولہ سونا 300روپے سستا

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا،تولہ سونا 300روپے سستا

کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کور وپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر277.65روپے سے بڑھ کر 277.70روپے ہو گئی،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے کی کمی سے 280.30روپے سے گھٹ کر 280.15روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قدر میں43پیسے کاا ضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر310.68روپے سے بڑھ کر 311.11 روپے پر جا پہنچی،اسی طرح73پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر372.49روپے سے بڑھ کر373.22روپے پر جا پہنچی۔دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 10 گرام سونا 256 روپے کی کمی سے دو لاکھ 37 ہزار 226 روپے پر آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں