یورپی یونین سے ترسیلات زر 27فیصدبڑھ گئی

 یورپی یونین سے  ترسیلات زر 27فیصدبڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی)یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 727ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 574ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں