آئی ٹی برآمدات 2028 تک 18 بلین ڈالر تک بڑھنے کی پیشگوئی

 آئی ٹی برآمدات 2028 تک 18 بلین ڈالر تک بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی آئی ٹی برآمدات 2028 تک 10 سے 18 بلین ڈالر تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

آئی ٹی صنعت کی سالانہ ترقی 6 بلین ڈالر تک متوقع ہے ۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس نے ٹیک فیسٹیول آئی ٹی سی این ایشیا میں پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اوورسیز انویسٹرزچیمبر پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارکے مواقع فراہم کرتا ہے جبکہ آئی ٹی سی این ایشیا ایونٹ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی جدید مصنوعات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت کوبھی اجاگر کرتا ہے ۔اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس کی 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نمائندگی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں کردارکو سراہا گیا۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2028 تک 10 سے 18 بلین ڈالر تک بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں