پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مضبوط ترقی دکھارہاہے ، اسٹیٹ بینک

 پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مضبوط ترقی دکھارہاہے ، اسٹیٹ بینک

کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مضبوط ترقی دکھارہاہے ۔

،بینک کریڈٹ کی مانگ زیادہ رہی ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے طویل مدتی فنانسنگ میں معمولی بحالی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک نے 2024کی پہلی ششماہی کے لیے بینکنگ سیکٹر کے لیے اپنے وسط سال کی کارکردگی کا جائزہ جاری کیا ہے جس میں اس شعبے میں کارکردگی، صحت مندی اور اہم خطرات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ رپورٹ مالیاتی منڈیوں کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرتی ہے اور سسٹمک رسک سروے کے نتائج پیش کرتی ہے جو مالیاتی استحکام کے لیے موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات کے بارے میں آزاد ماہرین کی رائے اکٹھی کرتی ہے ۔5فیصدکی توسیع کی اطلاع دیتی ہے جس میں بڑی حد تک سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا کیونکہ حکومت کی جانب سے بینک کریڈٹ کی مانگ زیادہ رہی ،مزید برآں فنڈنگ کی طرف ڈپازٹس میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا بچت اور موجودہ ڈپازٹس نے نمایاں رفتار فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں