پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے رواں ہفتے نئی بلندیوں کو چھولیا
کراچی(آ ن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔
،ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 83500پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا کے ایس ای100انڈیکس 2200پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 2کھرب 25 ار ب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم108 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ42.65فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق افراط زر کی شرح 24ماہ کی کم ترین سطح پر آنے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی شرح گھٹنے سے شرح سود میں نمایاں کمی ،بہتر معاشی اشاریوں ،فرٹیلائزر، سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کی اطلاعات پر اسٹاک مارکیٹ میں 4دن تیزی رہی، اس دوران انڈیکس 2417.75 پوائنٹس بڑھ گیا ۔آئی ایم ایف قرض پروگرام سخت شرائط سے مشروط ہونے ، سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں کی طرح طرز عمل اختیا ر کئے جانے اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث 1دن کی مندی سے انڈیکس 177.93پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2239.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔