جولائی ،اگست:پھل وسبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

جولائی ،اگست:پھل وسبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلے دوماہ کے دوران پھلوں کی برآمد سے ملک کو69.76ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔۔

 جو 5.29فیصدزیادہ ہے ۔اگست میں پھلوں کی برآمد کاحجم 29.050ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پہلے دو ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمد کاحجم 55.43ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 49.33 فیصدزیادہ ہے ۔اگست میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 26.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 28.94ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں