مرکنٹائل ایکسچینج میں 32 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 32 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 32 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ا ی ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 38396 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.166 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.506 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.507 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.346 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 2.710ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.360ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت565.322ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 522.541ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت403.034ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 338.914ملین روپے اور جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت142.453 ملین روپے روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں