پاکستان سے 3 ٹن چلغوزے کی کھیپ چین پہنچ گئی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سے 3 ٹن چلغوزے کی کھیپ چین پہنچ گئی، پاکستان دنیا بھر میں چلغوزے پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔
گوادر پرو کو مطابق ایس ایف ائرلائنز کا مال بردار طیارہ ایڑو-لاہور بین الاقوامی کارگو روٹ کے ذریعے پاکستان سے درآمد کردہ 3 ٹن پاکستانی چلغوزے لے کر ایڑو ہواہو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ کسٹم کلیئر کرنے کے بعد، یہ تازہ، اعلی معیار کے چلغوزے ایڑو سے ای ووبھیجے گئے اور پھر پورے چین میں تقسیم کیے گئے۔