کراچی چیمبر اب ہر جمعہ ہاف ڈے کے بجائے پورا دن کھلا رہے گا

کراچی چیمبر اب ہر جمعہ ہاف ڈے کے بجائے پورا دن کھلا رہے گا

کراچی (آن لائن) کراچی چیمبرکی انتظامیہ نے تمام محکموں کو ماضی کی طرز پر آدھے دن کے شیڈول کے بجائے ہر جمعہ پورے دن کیلئے مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چیمبر اراکین اب جمعہ کو مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ اٹیسٹیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکمے دفتری اوقات کے مطابق صبح 9:30 سے شام6:00 بجے تک خدمات پیش کرتے رہینگے ۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1بجکر15منٹ سے لے کر2بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں