اسٹاک ایکسچینج:100انڈیکس میں صرف30پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج:100انڈیکس میں صرف30پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(آن لائن )پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت کے دباؤ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رجحان رہا ۔

 کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 85700پوائنٹس کو چھونے کے بعد 85400پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا اور انڈیکس میں صرف30پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو4ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پرا جبکہ57.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ انتہائی غیر مستحکم رہی ۔مارکیٹ صبح ہی سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی صبح مثبت انداز میں کھلنے کے بعد مارکیٹ 85750پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو لیا تھا بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی جبکہ پچھلے دو دنوں سے مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی لپیٹ میں ہے چھوٹے سرمایہ کاروں کا مشکلات کا بھی سامنا ہے ،تاہم سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے اہم او یو پر دستخط ہونے اور ریکوڈک کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آنے پر آئندہ ہفتے مارکیٹ بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 30.18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 85453.22 پوائنٹس سے بڑھ کر 85483.40 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 10.70پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27148.97پوائنٹس سے بڑھ کر 27159.68پوائنٹس پر جا پہنچا ،تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 54558.10پوائنٹس سے گھٹ کر 54537.22 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 4 ارب 38 کروڑ 85 لاکھ49ہزار84روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں