انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے سستا،تولہ سونا 2700 روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے سستا،تولہ سونا 2700 روپے مہنگا

کراچی(آن لائن،بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 277.80 روپے سے کم ہوکر 277.75 روپے ہوگئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279.59 روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں43پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر305.10روپے سے کم ہو کر304.67روپے ہو گئی اسی طرح77پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 364.93 روپے سے گھٹ کر364.16روپے پر آ گئی ۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 273900 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315روپے کے اضافے سے 234825 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں