گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50روپے کلو تک اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں  میں 50روپے کلو تک اضافہ

لاہور(این این آئی)اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50روپے کلو تک اضافہ ہو گیا۔ درجہ سوم کا گھی 390 سے بڑھ کر 440 روپے ،درجہ دوم کا گھی 450 سے 470 روپے جبکہ درجہ اول کا گھی 480 سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ بھی ہے ، دوسری جانب گھی آئل کمپنی مالکان کے مطابق مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہماری طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں