ترکیہ سے درآمدات میں 11.66فیصداضافہ

ترکیہ سے درآمدات میں 11.66فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ترکیہ کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.63 فیصد اورترکیہ سے درآمدات میں 11.66فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے دوماہ میں ترکیہ کوبرآمدات سے ملک کو 64.81 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 5.63 فیصد زیادہ ہے ۔ ترکیہ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.66فیصدکااضافہ ہوا، دوماہ میں ترکیہ سے درآمدات پر76.97ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں