سعودی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کیلئے مددگار،میاں کاشف

سعودی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کیلئے مددگار،میاں کاشف

اسلام آباد(اے پی پی) فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہاکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے صنعتی اور تجارتی شعبوں کی بحالی اور پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

اتوار کو یہاں کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس سرمایہ کاری کو صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے پوری طرح سے استعمال میں لایا جائے ۔ اس سرمایہ کاری کو بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور شفافیت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی اور توسیع کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ یہ ترقی کیلئے انجن کے طور پر کام کرتا ہے ۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کے تجارتی توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں