بینکوں کے منافع میں19فیصدسالانہ اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے منافع میں19فیصدسالانہ اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں سال کے 9ماہ کے دوران بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر19فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیا۔ بینکوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات واعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے9ماہ کے دوران بینکوں کو295521ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا

جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینکوں کو 248,330ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس مدت کے دوران بینکوں کی 293018ملین روپے کا ٹیکس اداکیاہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ کے دوران بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 21.5روپے ، بینک الحبیب 31.5روپے ، ایچ بی ایل 30.6روپے ،ایم سی بی 44روپے ،میزان بینک 45روپے ، اوریوبی ایل کی فی حصص آمدنی 39.8روپے ریکارڈکی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں