اسٹاک ایکسچینج میں 578 پوائنٹس کی تیزی، 64 ارب منافع
کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کے اضافے سے 85840 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔
اس دوران سرمایہ کاروں کو 64 ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 112 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ45.59 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کے آغاز پر انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ،اس دوران فروخت کے رحجان نے انڈیکس کو دن کی کم ترین سطح 84,856.21 پوائنٹس تک پہنچا دیا،بعدازاں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس نے انڈیکس کو انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 85,893.99 پوائنٹس پر پہنچا دیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ا ی30انڈیکس 222پوائنٹس کے اضافے سے 27234 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 54575 پوائنٹس سے بڑھ کر54941پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کو24ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ 21 لاکھ7ہزار حصص کے سودے ہوئے۔