انٹربینک میں ڈالر مہنگا، تولہ سونا 700 روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کے اضافے سے 277.74روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 279.25روپے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 2لاکھ 75ہزار روپے کاہوگیا،اسی طرح دس گرام سونا 600روپے کی کمی سے 2لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت3050روپے پر مستحکم رہی۔