عالمی نمائش جائٹیکس گلوبل میں پاکستان نائٹ کا انعقاد

عالمی نمائش جائٹیکس گلوبل میں پاکستان نائٹ کا انعقاد

دبئی(اے پی پی)دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش جائٹیکس گلوبل 2024 کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ایونٹ پاکستان نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیک پروفیشنلز اور بزنس لیڈرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیے گئے اس ایونٹ نے مختلف قومیتوں کے سینکڑوں ٹیک ایگزیکٹوز کو اپنی طرف متوجہ کیاجو باہمی تعاون اور خیالات کے تبادلے کیلئے منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ تقریب میں شیخ منا بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جائٹیکس کے ذریعے اتنا اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہاکہ اس طرح کے مواقع کے ذریعے ہم آئی ٹی سے متعلق اپنی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ اور عالمی سطح پر پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیک انڈسٹری کو فروغ دینے اور اس کے عالمی رسائی کو بڑھانے کیلئے بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان نائٹ کاروباری روابط اور تعاون کو بڑھانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں بہت معاون ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں