لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ
اسلام آباد(آئی این پی)انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی لوہا مہنگا ہو گیا۔
آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد لوکل پروسیسنگ یونٹس، ملز اور خام مال کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ لوکل پروسیسنگ یونٹس نے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی تھی۔