مشینری گروپ کی درآمدات میں 22فیصد اضافہ ریکارڈ

مشینری گروپ کی درآمدات  میں 22فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر22فیصدکااضافہ ہواہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر2.014 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر1.656 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں