ا سٹاک ایکسچینج :رواں ہفتے سرمائے میں 20ارب سے زائد اضافہ

ا سٹاک ایکسچینج :رواں ہفتے سرمائے میں 20ارب سے زائد اضافہ

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا،۔

 اگرچہ 100 انڈیکس200 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس85400پ وائنٹس سے کم ہو کر 85200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 43.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران 3دن مندی کے اثرات غالب رہے ،اس دوران انڈیکس 1177.59پوائنٹس لوز کر گیا ،تاہم 2 دن کی تیزی سے انڈیکس944.28 پوائنٹس ریکور کرلیا تھا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈانڈیکس میں 233.31 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی،جس سے 85483.40 پوائنٹس سے کم ہو کر 85250.09پوائنٹس ہو گیا،اسی طرح 356.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27159.68 پوائنٹس سے گھٹ کر 26803.04 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54537.22پوائنٹس سے بڑھ کر 54927.25پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب 45 کروڑ 95 لاکھ 62 ہزار 243روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 111 کھرب 56 ارب 85کروڑ42لاکھ9ہزار811 روپے سے بڑھ کر 111کھرب77ارب31کروڑ37لاکھ72ہزار54روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی سے انڈیکس86520.29پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ،تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 84856.21 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ 26 ارب روپے مالیت کے 47کروڑ43لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 15ارب روپے مالیت کے 32کروڑ39لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں