آئینی ترمیم کا معاملہ: پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا۔
وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔
پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور بانی پی ٹی آئی کا سربراہ جے یو آئی کو پیغام پہنچایا تھا۔
پی ٹی آئی وفد نے آئینی ترمیم پر جواب دینے کیلئے مزید مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا، پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمان کو اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔