کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھا ئومیں مندی کا رجحان

 کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھا ئومیں مندی کا رجحان

کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھائو میں مندی کے زیر اثر مقامی کاٹن مارکیٹ میں بھی روئی کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ روئی کا بھائو فی من 300 تا 400 روپے کم ہو گیا۔

 پھٹی کے بھا ¶میں بھی نسبتا کمی واقع ہوئی۔سندھ میں روئی کا فی من بھائو 300 تا 400 روپے کم ہو کر فی من 17200 تا 17600 روپے ، پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 7800 تا 8400 روپے رہا۔ پنجاب میں روئی کا بھائو 17800 تا 18000 روپے ، پھٹی کا بھائو7800 تا 8500 روپے ، بلوچستان میں روئی کا بھائو 17200 تا 17500 روپے ، پھٹی کا بھائو 7800 تا 9000 روپے رہا۔بنولہ، کھل اور تیل کے بھائو میں بھی مندی رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی سپاٹ ریٹ کمیٹی نے سپاٹ ریٹ 400 روپے کمی کرکے فی من 17600 روپے پر بند کیا۔ دوسری طرف ریفنڈ کی ادائیگی میں تاخیر اور شرح سود میں اضافہ کے سبب بر آمد کندگان کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ علاوہ ازیں ملک میں کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی کا سامنا ہے۔ اس سال کپاس کا کاشتکار، بیوپاری، جنرز اور ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں مبتلا ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں