زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا،سونا سستا

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا،سونا سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی لیکن مجموعی طور پر دونوں مارکیٹوں میں کاروبار کے اختتامی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے ۔۔

کو ملا۔بین الاقوامی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے رحجان اور مشرق وسطی کی جنگی صورتحال زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 277روپے 68پیسے کی سطح پر بند ہوئے ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 278روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دریں اثنا ء ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے ۔ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر2 لاکھ 42ہزار 970 روپے ہے ۔مزید برآں عالمی بازار میں فی اونس سونا9 ڈالرکم ہوکر2739 ڈالرکا فروخت ہورہا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں