سموگ تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، لاہور میں گرین لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ کے تدارک کے لیے ادارہ ماحولیات پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا۔

ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا کا حصہ ہیں۔

شملہ پہاڑی سے ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلیئر کر دیئے گئے، کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے، چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں