اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا امکان

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا امکان پیدا ہوگیا۔

لبنان کے نگران وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی، جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر بعد کیا۔

اسرائیلی سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ نشر کردیا، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔

مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا، ساٹھ روزہ جنگ بندی کے دوران جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا پرعمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مسودے کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن میں لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا پر لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی، اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیر گردش ہیں۔

مجوزہ جنگ بندی مسودہ کے مطابق اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جنگ بندی سے متعلق رپورٹس موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں، اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیر گردش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں