بھارت میں پھنسی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں بھارت میں ہی رکنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

دونوں ٹیمیں اتوار کو سپر 8 مرحلے کے اختتام پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں اور انہیں متحدہ عرب امارات کے راستے اپنے اپنے ممالک واپس جانا تھا۔ تاہم ایران کی جانب سے ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خلیجی خطے کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی اور ابوظہبی کے مصروف ہوائی اڈوں پر ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث دونوں ٹیمیں اب تک بھارت سے روانہ نہیں ہوسکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم کوئی اپڈیٹ ہی دے دیں، ہمیں کچھ تو بتائیں آج، کل یا اگلے ہفتے کے بارے میں۔ پانچ دن گزر چکے ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بھارت میں محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کو دبئی کے راستے وطن واپس آنا تھا تاہم مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور اہم ٹرانزٹ روٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں