حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں، قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے، صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں