ایس بی پی کا قریبی تعاون کاروبار ی ترقی کیلئے ناگزیر، ناصر قریشی

 ایس بی پی کا قریبی تعاون کاروبار ی ترقی کیلئے ناگزیر، ناصر قریشی

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے صدر ناصر قریشی نے کہا ہے کہ ایس بی پی کا قریبی تعاون کاروبار کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے ۔۔

اسلام آباد چیمبر ملک کے سب سے بڑے چیمبرز میں سے ایک ہے جو حکومتی محکموں اور نجی شعبے کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے اور سٹارٹ اپس، انکیوبیٹرز، انٹرپرینیورشپ اور انڈسٹری اور اکیڈمی کے روابط کے ذریعے ایس ایم ایز کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف منیجر عدنان عمران کی سربراہی میں ڈپٹی چیف منیجر امتیاز علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعیدہ بانو پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایس بی پی کے وفد نے تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کے لئے آئی سی سی آئی کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں